مظفرآباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام بابائے حریت علی گیلانی کا ریفرنس 27نومبر کو منعقد ہوگا۔
بھارتی جبر استبداد کے مقابل عزم واستقامت اور مزاحمت کے کوہ گراں بطل حریت بابائے قوم سید علی شاہ گیلانی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش رکنے کیلئے جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام ریفرنس بعنوان گیلانی تیرا قافلہ رکا نہیں ،تھما نہیں کا انعقاد 27نومبر بروز ہفتہ بوقت 2بجے بمقام بلدیہ ہال اپراڈہ مظفرآباد منعقد کیا ہوگا ،ریفرنس کے مہمان خصوصی لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ہونگے ،جبکہ ڈاکٹر خالد محمود خان امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ریفرنس کی صدارت کرینگے۔
ریفرنس میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی زندگی اور پاکستان سے والہانہ محبت پر روشنی ڈالی جائے گی ،ریفرنس میں تمام افراد کے دعوت نامہ بھی جاری کیا جارہے ہیں ،بابائے حریت علی گیلانی سے محبت کرنیوالے ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔تمام افراد کو 27نومبر کو منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں دعوت عام دی جاتی ہے ۔