گال ٹیسٹ،پہلی اننگزمیں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام، 231 رنز پر آل آؤٹ


گال(صباح نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 323 رنزکی برتری حاصل کرلی اور اس کی ابھی 5 وکٹ باقی ہیں۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز  کے اختتام پر سری لنکا نے 176رنز بنالئے اور اس کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے 100واں ٹیسٹ کھیلنے والے اینجلو میتھوز35 رنزپرآٹ ہوئے۔دنیش چندی مل 21 رنزبنا سکے۔کوشال مینڈس نے 15 رنز اسکور کئے۔ اوشادا فرنینڈو 19 اور ڈک ویلا15 رنز پر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2جبکہ یاسر شاہ ،محمد نواز اور آغا سلمان نے ایک ایک شکار کیا۔اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کو 147 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز،پہلے سیشن میں پاکستان نے 196 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ یاسر شاہ اور حسن علی کے درمیان 32 رنزکی پارٹنر شپ ہوئی۔ حسن علی 21 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ نعمان علی صفر پر پوویلین لوٹ گئے۔ یاسر شاہ 26 رنز بنا سکے۔ آغاسلمان نے 62 رنزکی اننگز کھیلی۔

محمد رضوان اورفواد عالم24 ، 24 رنز بناسکے۔ بابراعظم16، محمد نواز12 اورعبداللہ شفیق صفر پرآوٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پرابھت جیاسوریا کے حصے میں 3 وکٹ آئیں۔ فرنینڈو اوردھاننجایا ڈی سلوا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔