آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقاتوں پر کوئی تحفظات نہیں ، راجہ بشارت


لاہور(صباح نیوز)سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقاتوں پرکوئی تحفظات نہیں، ہمارے اتحاد کی تعداد سے بڑھ کر ہمیں ووٹ ملیں گے۔

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بندے پورے ہیں تو الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے بندے کس طرح پورے ہو سکتے ہیں ان کی پارلیمانی پارٹی میں 144بندے تھے، ہمیں آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقاتوں سے کوئی تحفظات نہیں۔

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہمارے اتحاد کی تعداد سے بڑھ کر ہمیں ووٹ ملیں گے۔