عمران خان سے پرویزالٰہی کا ٹیلیفونک رابطہ، ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد


اسلام آباد،لاہور(صباح نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے درمیانہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور پرویز الٰہی نے عمران خان کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پرمبارکباد دی ۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد اپوزیشن اور حکومت نے سیاسی رابطے تیز کر دیئے، سابق وزیراعظم عمران خان اور چوہدری پرویزالٰہی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے مابین ٹیلی فون رابطے کے دوران ضمنی انتخاب کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔