پر امن انتخابات کے انعقاد پر پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔

 ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی،پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔