سراج الحق کی زیر صدارت ملک کے معاشی بحران اور حل کے عنوان سے قومی مشاورت کانفرنس 19 جولائی کو لاہور میں ہو گی


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے موجودہ معاشی بحران اور اس کے حل کے موضوع پر قومی مشاورت کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی زیر صدارت 19 جولائی کو لاہور کے نجی ہوٹل میں ہو گی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق اس کانفرنس میں ماہرین معیشت،سٹاک ایکسچینج،چیمبر آف کامرس،تعلیمی اداروں کے سربراہان ،دینی معاشی اسکالرز،قانونی ماہرین معاشی تجزیہ کار ،وکلاء ، صحافیوں کے نمائندوں سمیت دیگر افراد شریک ہونگے۔

قومی مشاورت کانفرنس کے حوالے سے نائب قیم جماعت اسلامی اظہر اقبال حسن کی نگرانی میں مختلف انتظامی امور کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ورکنگ کر رہی ہیں۔