اینٹی کرپشن میں طلبی کے خلاف درخواست، شیخ رشید کی فائل پر نمبر لگانے کی ہدایت


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے خلاف درخواست پر اعتراض سے متعلق سماعت ہوئی۔

جسٹس فاروق حیدر نے آفس کو شیخ رشید کی فائل پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ آفس کے اعتراض کو جوڈیشل سائڈ پر دیکھیں گے۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ درخواست پر آج ہی سماعت کر لیں کیونکہ اینٹی کرپشن نے طلب کیا ہے۔

جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ ابھی کیس کو نمبر لگنے دیں پھر دیکھیں گے۔