پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت آئل برآمد


گوجرہ(صباح نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرہ میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت آئل برآمد کر لیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چھاپے مارے جس کے دوران ناقص آئل بنانے والے 2یونٹ پکڑے گئے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ چھاپے خفیہ اطلاع پر گوجرہ کے چک 179گ ب اور 158گ ب میں مارے گئے، چھاپوں کے دوران غیر قانونی یونٹس سے 2ہزار 865 لیٹر مضر صحت آئل برآمد ہوا۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے کہا کہ ناقص آئل کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان اور مشینری بھی ضبط کرلی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر نے کہا کہ جانوروں کی 5 من آلائشیں بھی تلف کر دی، مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔