منگلا ڈیم میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق


میرپور(صباح نیوز) منگلا ڈیم کی خونی لیروں نے دو نوجوان کی جان لے لی ریسکیو ٹیموں نے ڈیڈ باڈیز نکال کر اسپتال پہنائیں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں.

تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم بوہڑ کالونی ایریا میں فریاد امتیاز اور شاہ زیب مقبول نامی نوجوان دیگر دوستوں کے ساتھ نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے جس پر دیگر افراد نے مدد کیلئے پکارا اس دوران ڈیم پر موجود افراد نے دونوں نوجوانوں کی نعشیں نکال کر پولیس وین میں اسپتال پہنچائیں  اسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر ورثا کی اہ و بکا جاری رہی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ اسپتال میں دو جوانوں کی موت پر افسردگی کا عالم تھا