نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری، لاکھوں کے زیور غائب،مقدمہ درج


لاہور(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالج ڈاکٹرعدنان کے گھر چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا

۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ ان کی ہی درخواست پر تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصے سے لندن میں مقیم تھا اور اہلخانہ عید کے لیے دبئی چلے گئے جبکہ گھریلو ملازم بھی چھٹی پر تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق اہلخانہ واپس گھر پہنچے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر سے 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور ہیرے غائب تھے۔