صوبائی وزیر اویس لغاری وزارت سے مستعفی


لاہور(صباح نیوز)  پنجاب حکومت کے وزیر سردار اویس خان لغاری نے وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار اویس لغاری نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔

اویس لغاری نے وزیراعلی پنجاب کو بھیجے جانے والے استعفے میں مقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ اویس لغاری نے موجودہ صوبائی حکومت کا تیار کردہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بحیثیت وزیر خزانہ پیش کیا تھا۔

یاد رہے کہ تین دن قبل ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزرا سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنی وزارتوں سے استعفی دے دیا تھا۔