محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کی کارروائیاں، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے چھ مبینہ دہشت گردگرفتار


لاہور(صباح نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے کاروائیوں کے دوران13 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دو دہشت گردوں کو لاہور، دو کو گوجرانوالہ اور دو کو راولپنڈی سے گرفتارکیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ ، آئی ای ڈی بم ڈیوائس اور سامان برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔