لوڈ شیڈنگ سے تنگ جذبات سے بپھرا ہجوم واپڈا کے دفتر جا پہنچا۔دفتر کا گھیراؤ کر لیا۔اور اعلان کیا کہ جب تک لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان نہیں ہو جاتا وہ گھیراؤ ختم نہیں کرینگے۔۔اسی اثنا میں واپڈا کا ایک نیک آفیسر بایر آیا اور لوگوں سے مخاطب ہوا۔
’’ لوڈ شیڈنگ سے آپ جو تکلیفیں جھیل رہے ہیں یہ آپ کے گناہوں کی سزا ہے ۔یہ سزادنیا میں ہی بھگتنے کا آپ کو یہ فائدہ ہو گاکہ اگلے جہان سزا سے بچ جائیں گے اور سیدھے جنت میں چلے جائیں گے۔۔ رات کو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے آپ رات کو غفلت کی نیند سونے سے بھی بچ جائیں گے اور اس گرمی میں جاگتے ہوئے ہر لمحہ آ پ کے منہ سے یا اللہ یا اللہ نکلے گا ۔اس طرح اللہ کی یاد سے آپ کو بے پناہ ثواب ملے گا‘‘ اتنی پراثر تقریر سن کر ہجوم اللہ اللہ کرتے ہوئے گھروں کو روانہ ہو گیا۔۔