خان پور، پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں


خان پور(صباح نیوز) پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاؤن ٹریک آمدورفت کے لئے معطل ہو گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سٹی پھاٹک کے قریب پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پٹری سے ٹرین اترنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو بحال ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگیں گے۔