راولپنڈی، کنویں میں گرے ایک شخص کو بچانے کے کوشش میں 5 افراد جاں بحق


راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ میں واقع گائوں ٹھٹہ میں کنویں میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق  ٹھٹہ گائوں میں کنویں کی صفائی کے دوران ایک شخص نیچے گرا جس کو بچانے کی کوشش میں دیگر 7 افراد کنویں گرگئے اور زہریلی گیس کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کے 10 اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ آپریشن کے دوران کنویں سے 5 افراد بے ہوشی کی حالت میں نکلا گیا جس میں سے مزید 2 افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

ریسکیو نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جبکہ تھانہ روات پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔