صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرلاہور اور خوشاب میں فوری ایکشن


لاہور(صباح نیوز)صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی-167 لاہورمیں فائرنگ اور تشدد کے واقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کارروائی کی۔امیدوار نذیر چوہان اور شبیر گجر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عدنان اقبال کے سامنے پیش ہوئے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں امیدواروں کے بیان ریکارڈ کئے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کی طرف سے کارروائی کی رپورٹ الیکشن کمیشن ارسال کی گئی،

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لودھراں دلشاد احمد نے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جون کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا. وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،مزید برآں حلقہPP-83 میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خوشاب روبیل ظفر   کے احکامات پر تقرری وتبادلے کا اعلامیہ منسوخ کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد نے تقرری و تبادلے کا اعلامیہ منسوخ کر دیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خوشاب کی طرف سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بھی مراسلہ جاری۔اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد کو بذریعہ مراسلہ ہدایات جار ی کی گئیں کہ ضلع میں اینٹی اینکروچمنٹ مہم میں غیر جانبداری کے ساتھ کام کیا جائے۔