ٹرین مارچ کا کل لاہور اسٹیشن پر پرتپاک استقبال کیا جائےگا،محمد جاوید قصوری


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت،  اور سودی معیشت کے خلاف جماعت اسلامی کا  ٹرین مارچ رحیم یار خان سے روانہ ہو گیا ہے اور اس کا خان پور، بہاولپور ، احمد پور شرقیہ ، لیاقت پور ، لودھراں ،ملتان میں شاندار استقبال کیا گیا ۔ٹرین مارچ کل ملتان سے چیچہ وطنی ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،پتوکی ، قصور سے ہوتا ہوا  لاہور پہنچے گا۔لاہور اسٹیشن پر اس کا پرتپاک استقبال کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات میں ٹرین مارچ کے حوالے سے کارکنان اور عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس درحقیقت بڑی کاروباری آرگنائزیشن پر نہیں بلکہ بلواسطہ عوام پر لگایا گیا ہے۔ وزیر اعظم عوام کو روکھی سوکھی کھانے کے مشورے نہ دیں ۔ عوام تو پہلے ہی روح کا جسم سے تعلق برقرار رکھنے کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ قرض اتارو ملک سنوارو مہم کی طرح ، قوم کو ایک مرتبہ پھر قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں 28.5فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ 32اشیاء ریکارڈ مہنگی ہوچکی ہیں۔ جبکہ رہی سہی کسر ڈالر کی اونچی پرواز نے پوری کردی ہے۔ ایک طرف مسلسل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ دوسری جانب پٹرول 84روپے فی لیٹر اور بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کے بعد اب 440ارب روپے کا نیا ٹیکس لگانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم 44ہزار ارب روپے کی مقروض ہوچکی ہے اور اس کے حجم میں مواتر اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں حکومت 75فیصد تک آمدنی ٹیکسوں کے شفاف نظام سے حاصل کرتی ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں 66فیصد لوگ ایسے ہیں جو کہ نظام کی شفافیت کے نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس ادا نہیں کرتے اور ان کا بھی سارا بوجھ دیگر کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں حکومت اپنی ضرورت کی 75فیصد آمدنی بالواسطہ ٹیکس لگا کر حاصل کرتی ہے، جس سے غریب پر اس کے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اوروہ پہلے سے زیادہ ٹیکس کے بوجھ تلے دبے چلے جارہے ہیں۔ حکومت سرکاری مراعات میں خاطر خواہ کٹ لگا کر اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ حاصل کرسکتی ہے مگر کوئی بھی شخص یہ قربانی دینے کو تیار نہیں