معیشت وینٹی لیٹر پراورسیاسی نظام آئی سی یو میں ہے،شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر)پرویزمشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کی پاکستان آنے کی رکاوٹ بن گیا۔معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے توپھر لگ پتا جانا ہے۔ معیشت وینٹی لیٹر پراورسیاسی نظام آئی سی یو میں ہے ۔سامراجی اعلامیے کے غلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کوسخت نقصان پہنچایا ہے۔

ان خیالات کااظہا ر شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔جولائی میں بجلی،گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔

اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لیے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔ کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ ہر شخص موبائل فون پر ہے،اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔