ڈاکٹرفاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں


کراچی (صباح نیوز)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم)پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ 85برس کی عمر میںنتقال کرگئیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی خبرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی کہ ان کی والدہ وفات پا گئیں، فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں اورشدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی رہنمائوں نے فاروق ستار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔