حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

امریکی سفیر کے پاؤں پڑنے کے باوجود بھی آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہی اور گرے لسٹ سے نکلنا ابھی فائنل نہیں ہوا۔

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے سوموارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے۔صرف ان کے اپنے کیس ختم ہو رہے ہیں اور غریب کا راشن ختم ہو رہا ہے۔