امیدہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔جس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت،پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔موجودہ اسمبلیوں کی نہ کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی کوئی پذیرائی ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اکثریتی ضمانتوں پہ 50 وزیر بھی اسمبلی نہی جاتے۔یہ ہندوستان سے تجارت کے لیے مرے جارہے ہیں۔