ضمنی انتخابات، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور کی مختلف علاقوں میں کارروائی


لاہور (صباح نیوز) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے ضلع میں چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ سائز کے پینا فلیکس اتروا دیئے ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس ضمن میں تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔