عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، پولنگ 27 جولائی کو ہوگی


اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد این اے 245 میں ان کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سید ندیم حیدر کو این اے 245 کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ۔ این اے 245 کے لیے کاغذات نامزدگی 24 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون کو ہوا،

وہ پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔