اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی ترکی روانہ ہوگئے ہیں ۔
ترکی میں قیام کے دوران عبدالرشید ترابی انٹرنیشنل جیورسٹس یونین کی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔عبدالرشید ترابی کانفرنس سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا معاملہ اٹھائیں گے ۔
انٹرنیشنل جیورسٹس یونین کی کانفرنس میں آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم مصروفیات کے باعث انہوں نے معزرت کرلی ہے ۔ انٹرنیشنل جیورسٹس یونین کی کانفرنس22 مئی تک جاری رہے گی ۔
دورے کے دوران عبدالرشید ترابی عالمی میڈیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائیں گے