سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ جموںوکشمیر میں ہندوں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے موقع پر ہزاروں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔یاترا دو برس کے وقفے کے بعد30جون کو شروع ہو گی۔
بتایا جا رہا ہے کہ رواں برس تقریبا 3لاکھ یاتری امرناتھ گپا کے درشن کریں گے۔یاترا 30جون سے 11اگست تک 43دنوں تک جاری ر ہے گئی۔بھارتی حکومت نے پہلے ہی اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا حکم دے رکھا ہے ایک سو سے زائد پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیوں کو یاترا روٹوں پر تعینات کیا جارہا ہے۔
ادھر بھارتی سکریٹری داخلہ اجے کمار بھلا نے ایک اجلاس میں امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کم از کم 12000 نیم فوجی دستے اور جموں و کشمیر پولیس کے سیکڑوں اہلکار ڈرون کیمروں کی مدد سے امرناتھ یاترا کی حفاظت کریں گے۔