کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے سیہون بم دھماکے کے کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کرکے سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے دہشت گرد نادر علی عرف مرشد اور فرقان کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے خلاف انتہائی ٹھوس شواہد پیش کئے گئے ہیں۔
ہائیکورٹ نے کہا کہ معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سیہون دھماکے میں 80سے زائد افراد شہید، 120سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نیملزم نادر اور فرقان کو80بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔