مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس  سے  مزید 2 افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4450تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 53 ہزار 364 ٹیسٹ کئے گئے جن میں8مسافروں سمیت مزید 174افراد  کرونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔

جموں و کشمیر میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 34ہزار 180 تک پہنچ گئی ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران مثبت قرار دئے گئے 174 افراد میں سے 24جموں جبکہ دیگر 150 افراد کی رپورٹیں کشمیر میں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 150متاثرین میں 2 بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 148افراد مقامی سطح پر رابطے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 150افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 68، بارہمولہ میں 29، بڈگام میں 9، کپوارہ میں 21،  اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 9، کولگام میں 1جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 9ہزار 570تک پہنچ گئی ہے۔  مرنے والے میں ایک سرینگر اور بارہمولہ سے تعلق رکھتا ہے۔

وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2272تک پہنچ گئی ہے۔ جموں  کے ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 24افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔جموں میں مثبت قرار دئے گئے 24متاثرین میں 6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 18مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 24افراد میں جموں میں 9، راجوری میں 4، ڈوڈہ میں 1، کشتواڑ میں 1 اور پونچھ میں ایک کی رپورٹ مثبت قرار دی گئی ہے۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 24ہزار 610تک پہنچ گئی ہے۔ لداخ کے لیہہ ضلع میں 25 طلبا کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے 15نومبر سے سبھی اسکولوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں