راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ، شہر میں 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پرپوزل نجی ٹی وی نے حاصل کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکٹرک بس سروس کے پروجیکٹ کی مالیت 7ارب روپے سے زائد ہے۔ راولپنڈی میں یہ منصوبہ 84کلو میٹر ایریا کور کرے گا ۔ حکومت پنجاب نے منصوبے کے لئے 4.7 بلین روپے جاری کردئیے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے10روٹ ہوں گے۔ راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کا پروجیکٹ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔