کراچی کا اورنج لائن پراجیکٹ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب


کراچی(صباح نیوز)حکومت سندھ نے اورنج لائن بس منصوبے کا نام خدمت انسانیت عبدالستار ایدھی مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے لیے 100 فیصد فنڈز سندھ حکومت نے فراہم کیے ہیں، بسیں چند روز میں کراچی پہنچ جائیں گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ افسران یہاں رہیں گے، ان کے بستر یہاں پر لگوا رہا ہوں، ہفتے میں تین دن خود آکر یہاں آکر کام کا معائنہ کروں گا۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا مزید کہنا تھا پوری کوشش ہو گی کہ ایک ماہ کے اندر اس اورنج لائن منصوبے کو مکمل کراں، اس منصوبے پر کام جنگی بنیادوں پر ہو گا اور عوام کو بھی نظر آئے گا کہ کام ہو رہا ہے جس کی تفصیلات بھی عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔