کراچی (صباح نیوز)سندھ کے نئے گورنر کے لئے ایم کیو ایم پاکستان نے تین ناموں کو فائنل کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نسرین جلیل، وسیم اختر اور عامر چشتی کا نام فہرست میں شامل ہے،
متحدہ پاکستان نے فہرست میں پہلا نام نسرین جلیل دوسرا وسیم اختر اور تیسرا عامر چشتی کا رکھا گیا ہے۔تینوں نام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاق کو دیئے ہیں، گورنر شپ کیلئے ایم کیو ایم پاکستان سے وفاق کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہوگئے،
ایم کیو ایم پاکستان کے پیش کردہ ناموں پر وفاق نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نسرین جلیل اور وسیم اختر کے ناموں پر کچھ سرکاری حلقوں کے تحفظات ہیں،ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کوئی اعتراض آیا تو غور کیا جائے گا