اسلام آباد (صباح نیوز) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پائلٹ پراجیکٹ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے (پیر ) کے روز بریفنگ مانگ لی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت ای وی ایم کے حوالہ سے مکمل دستاویزی ریکارڈ فراہم کرے ۔ الیکشن کمیشن بریفنگ کے بعد ای وی ایم پائلٹ پراجیکٹ کا فیصلہ کرے گا ۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پائلٹ پراجیکٹ کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کی مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں قائم ٹیکنیکل ایویلیویشن کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی ۔ بریفنگ کے بعد الیکشن کمیشن این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ای وی ایم کے استعمال کے حوالہ سے پائلٹ پراجیکٹ کے حوالہ سے حتمی فیصلہ کرے گا ۔