مقبوضہ کشمیر میں مزید158افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مزید158افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اس طرح  کرونا وائرس متاثرین کی کل تعداد3,33,825تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,448تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,270کا تعلق کشمیر سے اور2,178کاتعلق جموں سے ہے ۔ کرونا متاثرین میں ضلع سری نگر میں73،ضلع بارہمولہ میں31، بڈگام ضلع میں06،ضلع پلوامہ میں 03،ضلع کپواڑہ میں 09،ضلع اننت ناگ میں 05 ،ضلع بانڈی پورہ میں01 اورضلع گاندربل میں 04 نئے کیس سامنے آئے جبکہ شوپیان اور کولگام اضلاع میں آج کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اِسی طرح جموں میں13،ضلع راجوری میں 04،ضلع ڈوڈہ میں 03، ضلع سانبہ میں 03 ، ضلع پونچھ میں 01، ضلع رِیاسی میں02نئے  کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اودھمپور، کٹھوعہ ،کشتواڑ اوررام بن اضلاع میں آج کسی نئے مثبت کیس کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے