صحت کارڈ کی سہولت سے عوام کومزیدآسانی ہو گی ،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت سے عوام کیلئے مزیدآسانی ہوگی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہو ں نے کہا کہ اپنے حلقے NA 54 کے عوام کا شکریہ جنہوں نے بڑی تعداد میں گذشتہ روز کے جلسے میں شرکت کی ،این اے 54اور اسلام آباد ریجن کی ٹیم کا بھی شکریہ جن کی محنت سے حلقہ کے عوام کے مسائل کا حل اور ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں،اگلے دو ماہ میں راشن کارڈ اور صحت کارڈ کی سہولت سے عوام کے لئے مزید آسانی ہوگی۔