مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی کل تعداد3 لاکھ 33 ہزار667 ہوگئی


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی کل تعداد3 لاکھ 33 ہزار667 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روزکرونا وائرس کے177نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے141کا تعلق کشمیر اور 36کا تعلق جموں سے ہے ۔ اس دوران جموں میں ایک شخص کو  بلیگ فنگس کے مرض کی نشاندھی ہوئی ہے ۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع سری نگر میں63،ضلع بارہمولہ میں34، بڈگام ضلع میں17،ضلع پلوامہ میں 02،ضلع کپواڑہ میں 08،ضلع اننت ناگ میں 02 ،ضلع بانڈی پورہ میں09،ضلع گاندربل میں 05 اور ضلع کولگام میں01نئے کرونا کیس سامنے آئے ہیں۔اِسی طرح جموں میں06،ضلع اودھمپور میں 01،ضلع ڈوڈہ میں 03، ضلع کٹھوعہ میں 03،ضلع سانبہ میں 01 ، ضلع پونچھ میں 04، ضلع رام بن میں 02، ضلع رِیاسی میں16نئے کیس سامنے آئے ۔