مقبوضہ جموں و کشمیر میں کروناوائرس سے مزید دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں


 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں کروناوائرس سے مزید دو  افرادجاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4445تک پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے43ہزار 504 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11مسافروں سمیت مزید 138افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 33ہزار325تک پہنچ گئی ہے۔

 کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 106افراد میں سرینگر میں 59، بارہمولہ میں14، بڈگام میں 16، کپوارہ میں 6، بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 9، جبکہ پلوامہ ، اننت ناگ ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 8ہزار 845تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ اسطرح پچھلے 9دنوں کے دوران کشمیر میں 12افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ کشمیر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد2268تک پہنچ گئی ہے۔

جموں کے ادھمپور، راجوری، کشتواڑ اور پونچھ میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 32افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں میں مثبت قرار دئے گئے 32افراد میں سے 11بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 21افراد مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

جموں صوبے کے 6اضلاع میںمثبت قرار دئے گئے 32افراد میں جموں میں 8،ڈوڈہ میں 1،کٹھوعہ میں 5، سانبہ میں 4 اور ریاسی میں 14افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 480 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں  میں تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں  میں متوفین کی مجموعی تعداد 2177بنی ہوئی ہے۔