منچن آباد ، دھان کی باقیات کو جلا دیا گیا، سموگ پھیلنے کا خدشہ


منچن آباد (صباح نیوز) حکومتی پابندی کے باوجود منچن آباد میں دھان کی باقیات کو جلا دیا گیا، دھوئیں سے سموگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

منچن آباد تحصیل بھر میں حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے باوجود علاقہ میں دھان کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ باقیات جلانے سے سموگ اور ماحولیاتی لودگی میں اضافہ ہونے لگا ۔

بڑھتی ہوئی آلودگی سے شہری آنکھوں کی جلن اور گلے کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دمے اور ٹی بی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سموگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دیئے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔