اسلا م آباد(صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرجو آئین و قانون کے مطابق ہوگا وہی کروں گا۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ق لیگ والے رابطے میں ہیں، جو بھی ہوگا ق لیگ کے مشورہ سے ہوگا، ق لیگ اور اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ کو دیا تھا، سب ٹھیک ہو جائے گا، غیر آئینی اقدام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جو آئین و قانون کے مطابق ہوگا وہی کروں گا۔
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورا تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم پر بھی گفتگو کی گئی۔اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ جس پر 86 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط ہیں۔