احمد پور شرقیہ(صباح نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے 5 دن کی مہلت دے دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ میں عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام موجودہ حکومت کے ساتھ نہیں ہیں جبکہ مزدور اور کسان محنت کر رہے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں مل رہا۔ نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں لیکن انہیں روزگار نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو وزیر اعظم چور ہے اور چور چور کا الزام لگانے والے خود تاریخی چور نکلے۔ جتنی کرپشن ان 3 سالوں کے دوران ہوئی ماضی میں کبھی نہیں ہوئی۔ یہ بجلی، پانی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی چور ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جیالے ان سے ہر چوری کا حساب لیں گے اور عالمی ادارے کی رپورٹ میں 3 سال کیدوران تاریخی کرپشن کی تصدیق ہوئی۔ عوام ہمارا ساتھ دیں۔
ساہیوال پہنچنے سے پہلے خوشخبری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہتے ہیں 5 روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عمران خان اسمبلی توڑو اور ہمارا مقابلہ کرو اور اگر عوام ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی۔بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کو 5 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 5 روز کی ڈیڈ لائن ہے اور اگر آپ میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑیں اور انتخابات میں ہمارا مقابلہ کریں۔ اگر آپ مستعفی نہ ہوئے تو ہم عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ 5روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عوام ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی،
عوام ہمارا ساتھ دیں ، ساہیوال پہنچنے سے پہلے خوشخبری آئے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ 5روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عمران خان اسمبلی توڑواور ہمارا مقابلہ کرو، اگر آپ خود مستعفی نہ ہوئے تو ہم اسلام آباد آکر آپ کا بندوبست کریں گے، عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے، پانچ دن بعد ہمارے نمبر پورے ہو چکے ہوں گے، ایوان میں ہر ایم این اے عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم نالائق ،ناجائز حکومت کو ہٹانے کے لیے نکلے ہیں، اسلام آباد میں کٹھ پتلی سے ٹکرائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کوعدم اعتمادپرساتھ دینا چاہیے، حکومتی اتحادیوں کو بھی کٹھ پتلی کاساتھ نہیں دینا چاہیے، پاکستان کیعوام بھی کٹھ پتلی کے ساتھ نہیں ہیں۔