پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدورز کا سراغ لگا لیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے جدید کیلوری کلاس آبدوز کا سراغ لگایا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان نیوی اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے 1 مارچ کو کلوری کلاس کی ہندوستانی آبدوز کو روکا اور ٹریک کیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ سیکیورٹی ماحول اور پاک بحریہ کی جاری مشق سی سپارک 2022 کے دوران یہ اہم واقعہ ہے، ہندوستانی آبدوز پاکستان میری ٹائم زون میں جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کے لئے آئی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعہ گزشتہ 5 سالوں میں چوتھی بار پیش آیا ہے جسے تاہم پاک بحریہ نے ایک بار پھر مسلسل چوکنا رہ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ پاک بحریہ کی صلاحیت اور پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔