روس یوکرین پر حملے فوری بند کرے،ملالہ یوسفزئی


لندن(صباح نیوز)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ روس یوکرین پر حملے فوری بند کرے۔

ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ بتاتی ہے جنگیں ناقابلِ تلافی اور ناقابلِ تصور نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ امن، استحکام اور وقار کی ضرورت ہے۔