سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبدا للہ نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ سری نگر شہر میں کیمونٹی ہالز کو سیکورٹی فورسز بارکوں میں تبدیل کیا گیا ہے ۔
اپنے ٹویٹر ہینڈل پرعمر عبدا للہ نے لکھا کہ میری حکومت نے سری نگر میں بینکروں کو مسمار کرکے کیمونٹی و میراج ہالزتعمیر کئے تاکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں سیکورٹی صورتحال اب اس ڈگر پر پہنچ گئی ہے کہ نہ صرف نئے بینکرس بنائے جارہے ہیں بلکہ لوگوں کی آسائش کیلئے مخصوص ان کیمونٹی ہالز کو پیرا ملٹری فورسز اب بارکوں کے طورپر استعمال میں لا رہی ہیں جو کہ نہایت ہی قابل افسوس ہے ۔
واضح رہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ سری نگر میں کیمونٹی ہالز میں سی آر پی ایف کی تعیناتی کے حوالے سے ان کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔