سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، یکم مارچ سے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری


اسلا م آباد(صباح نیوز)سرکاری ملازمین کی یکم مارچ سے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگا وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنیکامعاملہ طے ہوگیا ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تنخواہوں میں یہ اضافہ یکم مارچ سے کیا جائیگا۔

وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الاونس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے19 تک کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاونس ملے گا۔

وزارت خزانہ نیتمام متعلقہ وزارتوں کومراسلہ جاری کر دیا ہے تاہم پہلے  سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الانس لینے والے اس اضافے سے مستفید نہیں ہوں گے۔