واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے واقعات کی مذمت اورجاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے ۔ امریکی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں
۔پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں
۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماں سے بات چیت کے لیے پرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماں اور سول اداروں سے بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے خطرات کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلی سطح ڈائیلاگ اس میں شامل ہے