پنجاب میں ڈینگی بے قابو،مزید 5 افراد جاں بحق


لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ، مزید 5افراد جاں بحق ہو گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 525نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میںراولپنڈی سے ڈینگی کے 28، گوجرانولہ سے 12، سرگودھا سے 8، اوکاڑہ سے 7 جبکہ ملتان اور شیخو پورہ سے 5، 5 مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 18 ہزار 175 اور لاہور میں 13 ہزار 274 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی بخار سے لاہور میں 4 اور راولپنڈی میں 1 مریض دم توڑ گیا۔رواں سال صوبے میں ڈینگی بخار سے اموات کی تعداد 68 ہو گئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے ہسپتا لوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 187 اور لاہور کے اسپتالوں میں 1 ہزار 524 مریض داخل ہیں۔