نادرا کے وراثتی سرٹیفکیٹ قومی بنکوں سے تصدیق نہیں ہو رہے، حکام نوٹس لیں، نذیر احمد جنجوعہ

لاہو ر (صباح نیوز) سیکرٹری فنانس جماعت اسلامی پاکستان نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے وراثتی سرٹیفکیٹ قومی بنکوں سے تصدیق نہیں ہو رہے، نادرا حکام اس کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے عوام کو وراثتی سرٹیفکیٹ جاری تو ہو رہے ہیں لیکن جب یہ سرٹیفکیٹ قومی بنک والے اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو وہاں سے نادرا کے سسٹم میں ان وراثتی سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی تصدیق نہیں ہو رہی جس سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ بنک حکام نادرا سسٹم میں خرابی کو وجہ قرار دے رہے ہیں۔