سرائے نورنگ(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں جے یوآئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا مفتی اسعد محمود نے کہاہے کہ موجودہ نااہل اور جعلی حکمرانوں کی غلط اور ناکام پالیسیوں اور نہ گھبرانے کے فارمولے نے ملک ڈوبا دیاہے اور آج پاکستان پوری دنیا میں تنہا رہ گیا۔
ملکی معیشت مصنوعی سانس کے ذریعے چل رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے تاہم اس تمام تر ابتر صورتحال کے باوجود نااہل اور جعلی حکمران عوام کو جھوٹے نعروں پر ورغلا رہے ہیں
انہوں نے کہاکہ ملک اور عوام کو اس نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے جے یوآئی پچھلے تین سالوں سے سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے عوام جے یوآئی کاساتھ دیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ عمر شاگئی احمدزئی میں منعقدہ سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیر بیرونی ممالک سے آئے ہوئے قرا حضرات۔طریقت مولانا خلیل احمد۔جامعہ ہذا کے مہتمم مولانا سمیع اللہ،جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم اور مروت قومی جرگہ کے سربراہ الحاج اسلم خان عیسک خیل سمیت کثیر تعداد طلبا اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
پارلیمانی لیڈر مولانا مفتی اسعد محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پچھلے تین سالوں میں صرف نہ گھبرانے کے نعرے پر لوٹا ہے اور عوام کو آئے روز جھوٹے نعروں پر ورغلا رہے ہیں تاہم موجودہ حکومت اقتدار سنبھالنے کے تین سال عرصہ گزر جانے کے باوجود عوام نے خوشی کا دن نہیں دیکھاہے
انہوں نے کہاکہ عالمی مالیات ادارے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر خودکش ترجیح دینے والے وزیر اعظم عمران خان بڑی فخر سے آئی ایم ایف سے ملکی اداروں کو فروخت کررہی ہے جس سے ملک کی معیشت تنزلی کاشکار ہے
انہوں نے مزید کہاکہ جے یوآئی کسی کو ملک آئی ایم ایف کے گروی رکھنے کی اجازت دے گی اور موجودہ نااہل اور جعلی حکمرانوں سے ملک نجات دلانے کے لئے جے یوآئی میدان میں اتری ہے انہوں نے عوام پر زوردیاکہ اس حکومت سے نجات دلانے میں جے یوآئی کاساتھ دیں۔