5اگست 2019کے بعد سرینگر کا رول مظفرآباد میں شفٹ ہوچکاہے ، ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ 5اگست 2019کے بعد سرینگر کا رول مظفرآباد میں شفٹ ہوچکاہے ،بیس کیمپ کے حکمران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کردار اد اکریں،جماعت اسلامی اقتدار کا آکر بیس کیمپ کے حقیقی کر بحال کرکے کشمیرکی آزادی کے لیے عملی کردارادا رکرے گی،

جماعت اسلامی لاکھوں افراد کو جماعت اسلامی شامل کرریاست کے آزا دخطوں کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،50ہزار نوجوانوںکو بنوقابل طرز پر ہنرمند بناکر باعزت روزگارکے قابل بنائے گی،جماعت اسلامی کا ہر سطح کا رکن اور رکن جنرل کونسل وارڈز کی سطح پر جماعت اسلامی کو منظم کرے ،ا ن خیالات کااظہارانھوںنے جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع رالپنڈی کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر امیر ضلع واجد اقبال عباسی اور دیگر قائدین نے خطاب کیاس،اراکین جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ اقتدارکے کیک پر سب جماعتیں جمع ہوچکی ہیں جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردارادا کررہی ہے،عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیںگے ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پرجائیںگے،حکمرانوں کاپیچھا کریںگے

انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا ایک کردارہے جماعت اسلامی اپنے اداروں کے ذریعے عوام کی خدمت کررہی ہے اگر عوام جماعت اسلامی پرا عتماد کریں تو جماعت اسلامی بقیہ کشمیربھی آزاد کرائے گی اور یہاں کے عوام کے مسائل بھی حل کرے گی،ساری روایتی پارٹی اور کرپٹ قیادت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں عوام جماعت اسلامی سے امید لگائے ہوئے ہیں۔