کراچی (صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم سے نائب جماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ چنا، نائب قیم مولانا حزب اللہ جھکڑو، امیر شہر سکھر سلطان لاشاری نے ملاقات اور عیادت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہا کہ موجودہ دور میں انسانی تاریخ فیصلہ کن لمحات سے گزر رہی ہے، موجودہ دور میں بڑے واقعات رونما ہوئے جنھوں نے تاریخ کا رخ موڑدیا، ان واقعات کا آغاز افغانستان میں پہلے سوویت یونین اور بعد میں امریکا کی شکست سے ہوا، اس کے بعد بڑا واقعہ بنگلہ دیش میں ظلم و جبر کی دور ختم ہوا اور پسے ہوئے طبقات کو اقتدار تک رسائی کا ملنا تھا۔ حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی اور واقعات کا تسلسل قائم ہے، نصف صدی سے زائد پسے ہوئے اور ظلم و جبر کا شکار انسان ظلم سے نجات پانے کے قریب ہیں۔موجودہ حالات میں مظلوموں جو اہل ایمان ہیں کو اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے استقامت سے کھڑے رہنا چاہیے، ان شاء اللہ حق کی فتح ہو گی۔
Load/Hide Comments