اسلام آباد میں 83ہزار1سو30 بچے سکولوں سے باہر ہیں


اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کو بتایا گیاکہ اسلام آباد میں 83ہزار1سو30 بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں سے 42ہزار983لڑکے اور 40ہزار147لڑکیاں ہیں ۔ جن میں سے اب بھی 30 ہزار طلبا سکولوں سے باہر ہیں.آغا رفیع اللہ نے کہاکہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی تعیناتی کا عمل کب شروع ہوا،آرڈیننس کی ضرورت کیوں پڑی، اس شخص کے ہی بغیر کیوں بورڈ نہیں چل سکتا،

آغا رفیع اللہ نے پارلیمانی سیکرٹری کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ایک شخص کے لئے آرڈیننس لانے کی ضرورت پڑی، پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے کہاکہ یہ مجاز اتھارٹی نے کیا ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ذوالفقار بھٹی نے کہاکہ ہم نے 13 فیصد ایکسپورٹس میں گروتھ کی ہے،ہم نے دوبارہ ای کامرس پالیسی کو وضع کرنا شروع کیا ہے، اس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے، پی پی پی رکن نوید قمر نے پارلیمانی سیکرٹریز کے جواب پر عدم اطمینان اور وزرا کی عدم موجودگی پر اعتراض اٹھا دیا۔