انٹر نیشنل لیبر کانفرنس کی دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(صباح نیوز) انٹر نیشنل لیبر کانفرنس کے 111 ویں اجلاس کی جانب سے منظور کی جانے والی دستاویزات برائے اطلاع قومی اسمبلی کے سامنے پیش کردی گئیں۔جمعرات کو وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی وترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے آئی ایل او کے دستور کے آرٹیکل 19 کی متقضیات کے مطابق انٹرنیشنل کانفرنس( جون 2023 )کے 111 ویں اجلاس کی جانب سے منظور کی جانے والی دستاویزات برائے اطلاع قومی اسمبلی کے سامنے رکھی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔جمعرات کو اجلاس میں وقفہ سوالات اور دیگر ایجنڈا نمٹائے جانے کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کئے جانے کے صدارتی احکامات پڑھ کر سنائے۔